کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔ کاروبار کے آغاز پر 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 59 ہزار 25 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 3667 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 57 ہزار 870 پوائنٹس پر ہوا تھا، لیکن آج مارکیٹ میں تیزی نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر دیا۔دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا اور ڈالر 280.78 روپے پر برقرار رہا۔