حکومت کی جانب سے 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم کی تیاری

01:53 PM, 12 Nov, 2025

اسلام آباد: حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔ حکومتی اور اپوزیشن کی ترامیم الگ الگ فہرست میں شامل ہیں، جنہیں منظوری کے بعد دوبارہ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، اضافی ترامیم پیش کرنے سے قبل وفاقی کابینہ سے منظوری بھی لی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے 27 ویں آئینی ترمیم میں ترامیم کا یہ عمل سیاسی محاذ پر نئے مباحثے کو جنم دے سکتا ہے، کیونکہ اپوزیشن کی جانب سے گیارہ ترامیم بھی ایجنڈے میں شامل کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل سینیٹ نے دو تہائی اکثریت سے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی تھی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیم بل پیش کیا، جس کی حمایت میں 64 سینیٹرز نے کھڑے ہو کر رائے دی، جن میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے احمد خان بھی شامل تھے۔ تاہم، دیگر ارکان نے ترمیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

مزیدخبریں