اسلام آباد: قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کر لیا۔ ترمیم کے حق میں 233 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ 4 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔
اس ترمیم کی منظوری کے باوجود اپوزیشن ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں شور شرابا کیا اور پھر اپنے احتجاج کے طور پر ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ اپوزیشن نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہ لیتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔
ایوان میں آئینی ترامیم کی شق وار منظوری حاصل کی گئی، جس کے بعد ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔