پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے:وزیر اعظم

07:25 PM, 12 Nov, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے افغان طالبان رجیم سے کہا کہ وہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پر قابو پائیں، اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کے لیے پاکستان ہر وقت تیار ہے۔

قومی اسمبلی سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئینی عدالت کا قیام 19 سال بعد ممکن ہوا، جو میثاق جمہوریت کا بھی حصہ تھا۔ انہوں نے اپوزیشن کے اختلافات کے احترام کے ساتھ کہا کہ ملکی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے صوبوں اور وفاق کے تعلق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کی بات سے اتفاق ہے کہ صوبے مضبوط ہوں گے تو وفاق بھی مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے داخلی اور خارجی محاذ پر کامیابی حاصل کی اور عالمی سطح پر وقار بڑھایا۔

شہباز شریف نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو سراہا، خاص طور پر APS اور واناکیڈٹ کالج حملوں کے موقع پر ان کی بہادری کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں خارجہ عناصر ملوث ہیں، اور پاکستان ہر ممکنہ اقدامات کے لیے تیار ہے۔

اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم نے تمام ارکان کا دلی شکریہ ادا کیا اور قومی اسمبلی کے اگلے اجلاس کو کل شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

مزیدخبریں