سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورۂ پاکستان ادھورا چھوڑنے کی درخواست، وزیر داخلہ کی یقین دہانی پر ٹیم کا فیصلہ واپس

08:37 PM, 12 Nov, 2025

اسلام آباد: سری لنکن کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے باعث دورۂ پاکستان ادھورا چھوڑنے اور وطن واپسی کی درخواست کردی۔ تاہم وزیر داخلہ محسن نقوی کی مداخلت اور فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد ٹیم نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں سری لنکن ہائی کمشنر اور ٹیم منیجر سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے سری لنکن کھلاڑیوں کو مکمل اور غیر معمولی سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

دوسری جانب سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا دورہ مکمل کریں، جبکہ دورہ ادھورا چھوڑنے والے کھلاڑی پر دو سال کی پابندی عائد کی جائے گی۔

وزارت داخلہ کے مطابق حکومتِ پاکستان غیر ملکی ٹیموں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بین الاقوامی معیار کی تمام سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

مزیدخبریں