پاکستان اور تاجکستان کا عسکری تعاون مزید وسعت دینے پر اتفاق

09:42 PM, 12 Nov, 2025

اسلام آباد: پاکستان اور تاجکستان نے عسکری تعاون کو مزید وسعت دینے اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے باہمی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تاجک وزیرِ دفاع نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان برادر ممالک ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر مستحکم ہو رہے ہیں۔

تاجک وزیرِ دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

اس موقع پر تینوں مسلح افواج کے دستوں نے تاجک وزیر دفاع کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

مزیدخبریں