شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو پمز سے علیحدہ کرنے کا اعلان

شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو پمز سے علیحدہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چودھری نے ملاقات کی۔ طارق فضل چودھری نے پمز ملازمین کی ہڑتال کے معاملہ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملازمین ہسپتال کی ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی سے علیحدگی چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو پمز سے علیحدہ کرنے کا کام جلد مکمل کیا جائے اور ہڑتال کے باعث مریضوں کو درپیش مشکلات قابل قبول نہیں۔

وزیر اعظم نے بارہ کہوہ بائی پاس کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم نے میرا بھگوال پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کے انتظامی معاملات وزارت کیڈ اور کمیونیکیشن کے حوالے کرنے کی ہدایت کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں