آئر لینڈ مئی 2018میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ دیبیو کرے گی

آئر لینڈ مئی 2018میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ دیبیو کرے گی

ڈبلن: آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کیخلاف پہلا ٹیسٹ کھیل کر انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں دیپو کرے گی۔ پہلا ٹیسٹ آئندہ سال مئی کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے آکلینڈ میں منعقدہ آئی سی سی اجلاس میں پاکستان اور آئرلینڈ کے حکام کے درمیان ایک معاہدہ ہوا جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ کھیلنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔آئرلینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وارن ڈیوٹرم نے کہا کہ ہم آئندہ سال اپنے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کی میزبانی کرنے کیلئے بہت پرجوش ہیں، یہ ہماری دلی خواہش تھی کہ ہم ٹیسٹ رکنیت حاصل کرنے کے ایک سال کے اندر ہی اپنے شائقین کے سامنے کسی بڑی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کریں اور ہم اس پر بہت خوش ہیں۔
پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ آئندہ سال مئی میں کھیلا جائے گا لیکن میچ کی تاریخ اور مقام کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم جلد اس بارے میں حتمی اعلان کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ رواں سال جون میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے آئرلینڈ اور افغانستان کو ٹیسٹ اسٹیٹس دیا تھا اور اس کے ساتھ ہی یہ دونوں آئی سی سی کی مکمل رکنیت حاصل کرنے والے 11ویں اور 12ویں ملک بن گئے تھے۔