ریلز اور ڈی ایمز کیلئے مخصوص ٹیبز ، انسٹاگرام میں نئے مینو بار کی آزمائش شروع

03:38 PM, 12 Oct, 2025

کیلیفورنیا ؒ: انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ ایپ میں نئے مینو بار کی آزمائش کی جا رہی ہے جس میں مختلف ٹیبز کی ترتیب میں تبدیلی کی جائے گی۔ اس نئے لے آؤٹ میں انسٹاگرام کے مقبول فیچرز ریلز اور ڈی ایمز کے لیے مخصوص ٹیبز شامل کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اس نئے مینو بار کی تبدیلی کے تحت سرچ ٹیب کی جگہ ریلز کا ٹیب رکھا جائے گا، جبکہ ریلز ٹیب کو سرچ ٹیب سے تبدیل کر دیا جائے گا۔ اسی طرح، نئے پوسٹ کرنے کے لیے مختص ٹیب کو ڈی ایمز کے ٹیب سے بدل دیا جائے گا۔

اس تبدیلی کے دوران، میٹا کی جانب سے ایک آپشن دیا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین کو ریلز اور ڈی ایمز کے ٹیبز کے درمیان سوئچ کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ یہ تبدیلی ابھی آزمائشی طور پر نافذ کی گئی ہے اور فی الحال یہ آپشنل ہے، یعنی صارفین اسے پسند نہ کریں تو واپس پرانے لے آؤٹ پر بھی جا سکتے ہیں۔

اس ٹیسٹ سے واضح ہو رہا ہے کہ صارفین کے لیے ٹیبز کی ترتیب میں تبدیلی کی عادت ڈالنے میں وقت لگ سکتا ہے، اور میٹا اس تبدیلی کو بتدریج متعارف کروا رہا ہے۔

مزیدخبریں