کویت نے غیر ملکی ملازمین کم کرنیکا فیصلہ کر لیا

کویت نے غیر ملکی ملازمین کم کرنیکا فیصلہ کر لیا

کویت سٹی: کویت نے غیر ملکیوں کی تعداد کم کرنے کیلئے 5 سالہ منصوبے کا اعلان کر دیا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ حکومتِ کویت نے بڑا جراتمندانہ فیصلہ کیا ہے۔ تمام سرکاری اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ملکی ملازمین کی تعداد کم کرنے والے منصوبے پر سنجیدگی سے عمل کریں۔ کویت میں 1.96 ملین ملازم ہیں ان میں سے 81.6 فیصد غیر ملکی ہیں۔ باقی کویتی شہری ہیں۔

کویت سے موصول رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ حکومت مقامی ملازمین کا تناسب 70 سے 100 فیصد کے درمیان کرنے کا تہیہ کر چکی ہے۔ 5 برس بعد سبکدوش کئے جانے والے تمام غیر ملکی کارکنان کی فہرست تیار کر لی جائیگی۔ شہری خدمات کا ادارہ یہ مہم انجام دے گا۔

کویت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ، دفتری امور شماریات، آداب، ابلاغ، تعلقات عامہ، سمندری امور کی آسامیوں پر  100فیصد کویتی کام کر رہے ہیں جبکہ فوجداری کے شواہد جمع کرنے، جرائم سے بچنے، امدادی امور انجام دینے والے شعبوں میں کویتیوں کا تناسب 98 فیصد ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں