مسلم لیگ (ن )کے نام سے نواز ختم نہیں ہو سکتا، الیکشن کمیشن

مسلم لیگ (ن )کے نام سے نواز ختم نہیں ہو سکتا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد:الیکشن کمیشن کی مسلم لیگ(ن )کی رجسٹریشن منسوخ کرنے سے متعلق درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے چاروں درخواستیں مسترد-

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ(ن) کے نام سے لفظ نواز ہٹانے یا نہ ہٹانے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن )کے نام کے ساتھ سے نواز نہیں ہٹے گا۔الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ(ن )کی رجسٹریشن منسوخ کرنے سے متعلق درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے چاروں درخواستیں مسترد کر دیں۔

یاد رہے کہ عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور، ابرار حسین رضا اور دیگر نے مسلم لیگ نو ن کے نام سے نون ہٹانے کی درخواست دی تھی۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے نام سے ہی پارٹی رجسٹر رہے گی۔