بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعہ کو ادا کی جائے گی

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعہ کو ادا کی جائے گی
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ 14 ستمبر 2018 بروز جمعتہ المبارک شام 5 بجے شریف میڈیکل سٹی، جاتی عمرہ میں ادا کی جائے گی۔

میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کے لئے رسم قل 16 ستمبر بروز اتوار عصر تا نماز مغرب جاتی امراء میں ہو گی۔ترجمان ن لیگ کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کے لئے رسم قل مورخہ 16ستمبر بروز اتوار عصر تا نماز مغرب جاتی امراء میں ہو گی۔

خیال رہے کہ کئی ماہ سے کینسر کے عارضے میں مبتلا سابق خاتون اول گزشتہ روز لندن میں 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔بیگم کلثوم نواز کی تدفین اور آخری رسومات میں شرکت کے لیے نواز شریف، مریم اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پیرول پر رہائی دی گئی ہے جب کہ شہباز شریف کلثوم نواز کی میت کو لینے کے لیے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔