پاکستانی باکسر محمد وسیم کل فلپائنی حریف کے مدمقابل

پاکستانی باکسر محمد وسیم کل فلپائنی حریف کے مدمقابل
کیپشن: image by facebook

دبئی : قومی باکسر محمد وسیم کل فلپائنی باکسر کونراڈو ٹینامور سے دبئی میں مدمقابل ہوں گے جہاں سخت مقابلے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

29 سالہ فلپائنی باکسر اب تک 14 پروفیشنل باکسنگ کے مقابلوں میں شریک ہو ئے ہیں جن میں 14 میں سے 11 مقابلے جیتے، 4 بار ناک آؤٹ کیا اور3 بار خود ناک آؤٹ ہوئے۔

محمد وسیم اب تک 9 پروفیشنل فائٹس لڑ چکے ہیں جن میں سے وہ 8 میں کامیاب ہوئے ہیں، انہوں نے 6 بار حریف باکسر کو ناک آؤٹ بھی کیا۔

پاکستانی وقت کے مطابق دونوں کے درمیان فائٹ پاکستانی وقت کے مطا بق 7 بجے ہوگی۔ میچ سے قبل دونوں باکسر دبئی کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا کہ میری دبئی میں ایک بڑی فائٹ ہونے جا رہی ہے، جس کے لیے چھ ماہ انگلینڈ میں سخت ٹریننگ کی ہے , انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ یہ فائٹ میں پاکستان کے لیے جیتنا چاہتے ہیں۔