نیویارک: اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں امریکا نے قطر پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی لیکن ساتھ ہی حماس کے خلاف اسرائیل کی کارروائیوں کی حمایت کا بھی اعلان کیا ہے۔ امریکا کی سفیر ڈوروتھی شیا نے کہا کہ قطر پر حملہ افسوسناک ہے، تاہم حماس کا تعاقب ایک جائز اور اہم ہدف ہے۔
سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے ڈوروتھی شیا نے حماس سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ہتھیار ڈالے اور باقی ماندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے۔ انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا بھی زور دیا۔
امریکی سفیر نے کہا کہ قطر پر حملہ نہ تو امریکا کے اور نہ ہی اسرائیل کے مقاصد کے لیے مددگار ہے۔ تاہم، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کو حماس کا تعاقب کرنے کا حق حاصل ہے۔
ڈوروتھی شیا نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطے کی بھی تائید کی، جس میں نیتن یاہو نے اپنی امن کی خواہش کا اعادہ کیا۔
دوسری جانب، سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس میں قطر پر حملوں کی مذمت تو کی لیکن اسرائیل کا نام اس مذمت میں شامل نہیں کیا گیا۔