ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے باعث ایم ڈی کیٹ امتحان کا شیڈول تبدیل

01:43 PM, 12 Sep, 2025

لاہور : ملک بھر میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔ وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے ایم ڈی کیٹ امتحان کا شیڈول تبدیل کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔ PMDC کے مطابق، ایم ڈی کیٹ امتحان اب 26 اکتوبر، بروز اتوار منعقد کیا جائے گا۔

طلبہ اور متعلقہ افراد سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق تیاریاں کریں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں احتیاط برتیں۔

مزیدخبریں