ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

07:06 PM, 12 Sep, 2025

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 500 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,143 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اور نئی قیمت 3 لاکھ 31 ہزار 361 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں سونا 27 ڈالر بڑھ کر 3,645 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں عالمی منڈی میں قیمتوں کا بڑھنا اور مقامی کرنسی کی بے قدری شامل ہیں۔

مزیدخبریں