ایشیا کپ 2025: پاکستان کا عمان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

07:12 PM, 12 Sep, 2025

دبئی: ایشیا کپ 2025 کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، اس لیے انہوں نے پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا ہے۔

کپتان نے مزید بتایا کہ ٹیم میں اسپنرز اور آل راؤنڈرز کو شامل کیا گیا ہے تاکہ میچ کے دوران مختلف حالات سے نمٹا جا سکے اور بہترین حکمت عملی اپنائی جا سکے۔

مزیدخبریں