عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری

11:25 AM, 12 Sep, 2026

کراچی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 4 ڈالر کمی کے بعد فی بیرل 105 ڈالر تک آ گئی، جبکہ امریکی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔

 اماراتی مربن خام تیل بھی 120 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب امریکا میں ڈیزل کی اوسط قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جہاں فی گیلن قیمت 6 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

 بعد ازاں عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 104 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

مزیدخبریں