افغانستان میں طالبان مخالف گروہوں کی سرگرمیاں تیز، مختلف علاقوں میں حملوں کی اطلاعات

12:43 PM, 12 Sep, 2026

کابل: افغانستان میں طالبان مخالف گروہوں کی کارروائیوں میں اضافے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ مختلف صوبوں میں طالبان اہلکاروں کو نشانہ بنائے جانے اور عوامی ردعمل کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

 رپورٹس کے مطابق بدخشاں میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) کے مبینہ حملے میں تین طالبان اہلکار زخمی ہوئے۔ جنوبی افغانستان میں بھی یونائیٹڈ فرنٹ کی کارروائی میں ایک طالبان اہلکار کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 دوسری جانب زابل میں طالبان حکومت کے خلاف عوامی ردعمل سامنے آنے کی اطلاعات ہیں۔ افغانستان میں مختلف علاقوں میں طالبان مخالف سرگرمیوں میں اضافے کے باعث سیکیورٹی صورتحال ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

مزیدخبریں