ن لیگ، پیپلز پارٹی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس، نئے انتظامی یونٹس پر تبادلہ خیال

01:21 PM, 12 Sep, 2026

 لاہور: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس ہوا، جس میں دونوں جماعتوں کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔

 پیپلز پارٹی کے وفد میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضیٰ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، ندیم افضل چن سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے، جبکہ مسلم لیگ ن کی نمائندگی سپیکر ملک احمد خان، رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنماؤں نے کی۔

 اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت چھوٹے صوبوں اور نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے باہمی رابطوں اور سیاسی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے بھی امور کا جائزہ لیا۔

مزیدخبریں