اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب کے ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون اور سعودی عرب کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حملے خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
ترجمان نے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سکیورٹی اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور سعودی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
سجاد حیدر خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مخلصانہ کوششیں کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی یہ کوششیں جاری رکھے گا۔
PR No. 2️⃣4️⃣2️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) September 12, 2026
Pakistan Strongly Condemns Drone Attacks on Pipeline in the Kingdom of Saudi Arabia
⬇️ pic.twitter.com/giDwEV7O9r