مذہبی جماعت کی جانب سے رانا ثنا اللہ کیخلاف احتجاج بلا جواز ہے:احسن اقبال

مذہبی جماعت کی جانب سے رانا ثنا اللہ کیخلاف احتجاج بلا جواز ہے:احسن اقبال
کیپشن: ahsan iqbal

اسلام آباد:وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مذہبی جماعت کی جانب سے صوبائی وزیر قانون کے خلاف احتجاج بلا جواز ہے ، معاہدے کی تمام شقوں پر عملدرآمد ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مذہبی جماعت کی جانب سے صوبائی وزیر قانون کیخلاف احتجاج بلااجواز ہے۔

انھوں نے کہا کہ معاہدے کی تمام شقوں پر عملدآمد ہو چکا ہے ، راجہ ظفرالحق رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش کی جا چکی ہے ، دھرنے عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ۔