مجھے مخالفین کے منفی پروپیگنڈوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، کپل شرما

مجھے مخالفین کے منفی پروپیگنڈوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، کپل شرما
کیپشن: فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز

ممبئی: مایہ ناز بھارتی کامیڈین کپل شرما اپنا نیا شو’ فیملی ٹائم ود کپل‘ بند ہونے پر میدان میں آگئے انہوں نے کہا ہے کہ مخالفین جتنا چاہیں میرے خلاف منفی پروپیگنڈا کر سکتے ہیں کیوں کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما کا کہنا تھا کہ جو لوگ میرے کیریئر کو تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں وہ جتنا چاہیں میرے خلاف منفی پروپیگنڈا کر سکتے ہیں کیوں کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور میں نہیں چاہتا کہ میری کامیابی سے مطلب پرست لوگ کامیاب ہوں اگر انہیں ایسا کرنے سے خوشی ملتی ہے تو وہ کوشش کرتے رہیں مجھے پتہ ہے مجھے کیا کرنا ہے۔
واضح رہے کہ کپل شرما کا نیا شو ’فیملی ٹائم ود کپل‘ سابقہ گرل فرینڈ اور صحافی کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کی نذر ہو گیا اور آخر کار چینل انتظامیہ کی جانب سے شو کوہی بند کردیا گیا ۔