سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد
کیپشن: فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ مراد جمالی میں پولیو ورکرز کے قتل میں ملوث 6 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کی جس کے نتیجے میں ڈیرہ مراد جمالی میں پولیو ورکرز کے قتل میں ملوث 6 دہشتگرد گرفتار کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ و بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔