ہاتھوں کے ساتھ دل بھی صاف رکھیں، مہوش حیات

ہاتھوں کے ساتھ دل بھی صاف رکھیں، مہوش حیات

کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے حکومتوں اور معروف شخصیات کی جانب سے عوام کو احتیاطی تدابیر اور مشورے دینے کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا ہے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر کہا ہے کہ ہاتھوں کے ساتھ ساتھ دل بھی صاف رکھیں۔مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی اور لوگوں سے گھروں پر رہنے کی درخواست بھی کی۔

اس سے قبل بھی اداکارہ کئی بار اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر وڈیو پیغامات اور تصاویر کے ذریعے پرستاروں اور عوام کو کورونا وائرس سے متعلق پیغامات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرچکی ہیں۔