جونیئر ججز کو سپریم کورٹ لانے پہ شرمندہ ہوں، عوام سے معافی مانگتا ہوں:وفاقی وزیر قانون

 جونیئر ججز کو سپریم کورٹ لانے پہ شرمندہ ہوں، عوام سے معافی مانگتا ہوں:وفاقی وزیر قانون
سورس: file

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےکہا ہے کہ دو جونیئر ججز کو سپریم کورٹ لانے پہ شرمندہ ہوں اور عوام سے معافی مانگتا ہوں۔

اسلام آباد میں  اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوے وفاقی وزیر قانون نے ایک سوال کے جواب میں کہا اسلام میں توبہ کا حکم ہے،  جونیئر ججز کو سپریم کورٹ لانے کے معاملے پر عوام کے سامنے معافی مانگتا ہوں ، انہوں نے کہا  مجھے ذاتی مؤقف کے باوجود حکومتی مؤقف کے تابع مجھے ووٹ ڈالنا پڑا۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا میں کبھی اس ووٹ کے حق میں نہیں تھا، میں مانتا ہوں کہ میں نے ووٹ دیا، مجھے ووٹ نہیں دینا چاہیے تھا، مجھے اصول کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تھا، میں پوری قوم سے معذرت کرتا ہوں۔