پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کا شاندار کم بیک، ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست

10:20 AM, 13 Apr, 2025

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے زبردست مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے اس ہائی اسکورنگ میچ میں شائقین کرکٹ کو بھرپور تفریح دیکھنے کو ملی۔

کراچی کنگز کے کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لیکن ملتان سلطانز کے بیٹرز نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ کپتان محمد رضوان نے 63 گیندوں پر ناقابلِ شکست 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ مائیکل بریسویل نے بھی 36 رنز کے ساتھ ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ ملتان نے مقررہ 20 اوورز میں 236 رنز کا بڑا ہدف کھڑا کیا۔

جواب میں کراچی کنگز کی اننگز کا آغاز کچھ خاص نہیں تھا، لیکن جیمز ونس کی جارحانہ بلے بازی نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ انہوں نے شاندار 101 رنز بنائے اور ٹیم کو فتح کے قریب لے آئے۔ ٹم سیفرٹ نے 32 رنز، اور عرفات منہاس نے 10 رنز بنائے۔ آخری اوور میں کراچی نے 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

ملتان کی طرف سے عاکف جاوید نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسامہ میر اور مائیکل بریسویل کو ایک، ایک وکٹ ملی۔ کراچی کی بولنگ میں حسن علی، خوشدل شاہ، اور عرفان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اب تک دونوں ٹیمیں پی ایس ایل میں 13 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں، جن میں سے 7 بار فتح ملتان سلطانز کے حصے میں آئی، جبکہ کراچی کنگز نے 6 میچز اپنے نام کیے۔

مزیدخبریں