ورلڈ کپ کوالیفائر ، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل ویسٹ انڈیز کے خلاف اہم میچ کھیلے گی

03:15 PM, 13 Apr, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور  :  پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ایک روز آرام کے بعد کل، 14 اپریل کو آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ میں اپنا تیسرا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔ یہ میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ڈے اینڈ نائٹ شیڈول کے تحت کھیلا جائے گا، جو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

گزشتہ روز قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی بھرپور پریکٹس کی، جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی اسکلز ڈویلپمنٹ پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی مکمل فٹ اور پرعزم ہیں، اور ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت کے لیے پر امید ہیں۔

پاکستان ٹیم نے اب تک کوالیفائر راؤنڈ میں دو میچز کھیلے ہیں، جن میں سے ایک میں فتح حاصل کی، جبکہ دوسرے میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز جیسی مضبوط حریف کے خلاف کامیابی پاکستان کی ورلڈ کپ تک رسائی کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

مزیدخبریں