راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ کے دسویں سیزن کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ اہم مقابلہ شائقین کرکٹ کی بھرپور توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے ابتدائی میچ میں پشاور زلمی کو 80 رنز کے واضح مارجن سے شکست دی تھی، جب کہ لاہور قلندرز کو اپنے پہلے مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔