تیل کی موجودہ قیمتوں سے لطف اٹھائیں"،امریکی ناکہ بندی کی دھمکی پر ایران کاجواب

09:45 AM, 13 Apr, 2026


تہران/واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور ایران کی معاشی و عسکری طاقت مفلوج کرنے کے دعوؤں پر ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکی دھمکیوں کو "مذاق" قرار دے دیا ہے۔ تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صدر ٹرمپ کو عالمی منڈی میں تیل کے بڑے بحران سے خبردار کیا۔ایرانی سپیکر نے صدر ٹرمپ کے بیان پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کو عالمی معیشت کی پیچیدگیوں کا اندازہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا     "موجودہ تیل کی قیمتوں سے جتنا لطف اٹھا سکتے ہیں اٹھا لیں، کیونکہ اگر آپ نے نام نہاد ناکہ بندی کی کوشش کی تو تیل کی قیمتیں اس قدر بڑھیں گی کہ آپ کو آج کا ریٹ 4 سے 5 ڈالر فی گیلن بھی سستا محسوس ہوگا۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ امریکی بحریہ آبنائے ہرمز میں ان جہازوں کو روک دے گی جو ایران کو "ٹول ٹیکس" ادا کر رہے ہیں۔ اس کے جواب میں ایرانی قیادت نے واضح کر دیا ہے کہ خلیج فارس کی سیکیورٹی اور تجارتی قوانین پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کسی بھی امریکی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی اس لفظی جنگ نے عالمی توانائی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز میں معمولی سی بھی رکاوٹ پیدا ہوئی تو خام تیل کی قیمتیں عالمی معیشت کے لیے ناقابل برداشت ہو جائیں گی، جس کا اشارہ ایرانی سپیکر نے اپنے بیان میں دیا ہے۔

مزیدخبریں