عالمی کشیدگی کا اثر: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کریش کر گیا

10:51 AM, 13 Apr, 2026

کراچی :ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تزویراتی تناؤ اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ ناکہ بندی کے خدشات نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو لرزا کر رکھ دیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں سرمایہ کاروں نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر خوف کا شکار ہو کر شیئرز کی بڑے پیمانے پر فروخت شروع کر دی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 5 ہزار 353 پوائنٹس کی بھاری کمی ریکارڈ کی گئی۔اس گراوٹ کے نتیجے میں انڈیکس 1 لاکھ 61 ہزار 837 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
مارکیٹ نے کھلتے ہی مندی کا رخ اختیار کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہنڈرڈ انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کی کمی واقع ہو گئی، جس سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کو شدید نقصان پہنچا۔
مندی کی یہ لہر صرف پاکستان تک محدود نہیں رہی بلکہ ایشیا کی دیگر بڑی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی گراوٹ کا رجحان غالب رہا۔ جاپان، ہانگ کانگ اور سنگاپور کی مارکیٹوں میں بھی مندی دیکھی گئی، کیونکہ عالمی سرمایہ کار خلیج فارس میں پیدا ہونے والی صورتحال اور توانائی کے بحران سے خوفزدہ ہیں۔

مزیدخبریں