اسلام آباد پیس ٹاک: پاکستان کی میزبانی میں ایران ، امریکہ کے درمیان تاریخی مذاکرات، مثبت پیشرفت کے لیے پُرامید :وزیر اعظم شہبا ز شریف

06:36 PM, 13 Apr, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکہ کے درمیان دہائیوں سے جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات کو ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مثبت پیشرفت کے لیے پُرامید ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ "اسلام آباد پیس ٹاک" کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔ اجلاس کے دوران ہونے والی گفتگو کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔وزیراعظم نے کابینہ کو بتایا کہ ایران اور امریکہ کو 47 سال بعد آمنے سامنے بٹھانے کا سہرا پاکستان کو جاتا ہے۔ انہوں نے اسے ایک تاریخی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے وفود پاکستان کی خصوصی درخواست پر اسلام آباد تشریف لائے۔
مذاکرات کے حوالے سے سب سے اہم پیش رفت دونوں جانب سے دو ہفتے کے سیز فائر (جنگ بندی) پر اتفاق ہے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ عارضی جنگ بندی مستقبل میں پائیدار امن کی بنیاد بنے گی۔ وفاقی کابینہ نے ان کوششوں پر وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان دنیا کی امیدوں کا محور بن چکا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔    

مزیدخبریں