عمران خان نے نواز شریف کا ساتھ دینے والوں کو پاگل قرار دیدیا

جی ٹی روڈ پر ڈرامہ رچایا گیا، عمران خان

عمران خان نے نواز شریف کا ساتھ دینے والوں کو پاگل قرار دیدیا

راولپنڈی: چئیرمین تحریک انصاف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو خراج تحسین پیش کر تاہوں، شیخ رشید 9 سال سےسیا سی مافیا کیخلاف جہاد کر رہے ہیں، نآپ نے پاکستان کے لئے طویل جدوجہد کی ہے، کبھی کسی کی تعریف نہیں کی جب تک کہ وہ مستحق نہ ہو، جی ٹی روڈ پر ڈرامہ رچایا گیا۔آپ جہاں ہرا پاسپورٹ لے جائیں گے آپ کی عزت ہوگی،ویزے لینے کے لئے آپ کو قطار میں کھڑنا نہیں ہونا پڑے گا، میں کبھی کسی کی خوشامد نہیں کی،نواز شریف کے ساتھ دینے والے سارے بے وقوف ہیں.سپریم کورٹ اور نیب پر دباؤ کیلئے ڈرامہ رچایا جارہا ہے،

 ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو ایسے کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔ہماری فوج کہتی ہے ہم جمہوریت کےساتھ کھڑے ہیں،نواز شریف بار بار پاک فوج کی طرف اشارے کر رہے ہیں۔ہم مل کر عدلیہ کی حفاظت کریں گے، ْقوم انصاف کے لئے کھڑے ہونے والوں کی عزت کرتی ہے۔