اسلام آباد: عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ایک درجہ بڑھا کر Caa2 سے Caa1 کر دی ہے اور آؤٹ لک کو "مستحکم" قرار دیا ہے۔
موڈیز نے یہ فیصلہ پاکستان کی بہتر ہوتی بیرونی مالی پوزیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس پیشرفت کو معاشی اصلاحات کا نتیجہ قرار دیا ہے