لاہور: پنجاب حکومت نے سکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق فیصلے میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی ہے۔ اب پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکول یکم ستمبر سے کھلیں گے، جبکہ نویں، دسویں، او لیول، اے لیول اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کا آغاز 18 اگست سے ہو گا۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اعلان کیا کہ یہ فیصلہ تعلیمی ماہرین سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
یاد رہے کہ پنجاب میں موسم گرما کی شدت کے باعث چھٹیوں میں پہلے بھی توسیع کی گئی تھی، تاہم بدلتے موسم اور تعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اب کلاسز کی مرحلہ وار بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔