پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 200 روپے سستا

05:18 PM, 13 Aug, 2025

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔


ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق، 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے ہوگئی ہے، جو کہ مقامی مارکیٹ میں ایک اور کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔


دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 2 ڈالر سستا ہو کر 3354 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں