مومنہ اقبال کو مرد مداحوں کے ’بے بی، کھانا کھا لیا؟‘ سوالات، سوشل میڈیا پر پیغامات کی بہار

06:36 PM, 13 Aug, 2025

کراچی:اداکارہ مومنہ اقبال نے بتایا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا پر مرد مداحوں کی جانب سے مختلف پیغامات موصول ہوتے ہیں، جن میں اکثر وہ سوال کرتے ہیں کہ "بے بی، آپ نے کھانا کھا لیا؟"۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مداح تعریفی کلمات بھی بھیجتے ہیں جبکہ بعض سخت تبصرے بھی کرتے ہیں۔
 مومنہ نے کہا کہ ایمرجنسی کی صورت میں سب سے پہلے اپنی والدہ کو فون کرتی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ انہیں پاکستان کی سب سے بڑی سپر اسٹار کے طور پر جانا جائے۔ اداکارہ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ شوٹنگ کے دوران کبھی کبھار ایسی باتیں نکل جاتی ہیں جو ان کے لیے مسائل کا باعث بنتی ہیں۔ ان کی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر صارفین نے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی ہے۔

مزیدخبریں