پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 15 اگست تک بارشیں، 7 شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

12:35 PM, 13 Aug, 2026

لاہور: پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 15 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد سمیت مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پوٹھوہار ریجن میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں