تہران :ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران کے خلاف جارحیت کی حمایت پر یورپی ممالک کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انسانی حقوق پر دنیا کو درس دینا بند کریں۔
عباس عراقچی کے مطابق ایران کے خلاف جارحیت کی حمایت سے یورپی ممالک اپنی اخلاقی حیثیت کھو چکے ہیں۔ انہوں نے فرانس سمیت دیگر یورپی ممالک پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی بھی حمایت کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی ممالک کے طرزِ عمل کو ’’واضح اور شرمناک منافقت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا دوہرا معیار سب کے سامنے آچکا ہے۔