ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

04:01 PM, 13 Aug, 2026

راولپنڈی(جاوید بلوچ ) ناروے کے وزیر خارجہ اسپن بارتھ ایدے کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں وفد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور پاکستان و ناروے کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام سے متعلق پاکستان کا مؤقف اجاگر کرتے ہوئے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ناروے کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔ ملاقات میں پاکستان اور ناروے نے دفاعی و سکیورٹی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

مزیدخبریں