لاہور: پاکستان کے مختلف علاقوں میں یوٹیوب اور انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والے ادارے پی ٹی سی ایل کی خدمات میں اچانک خلل کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
آن لائن سروسز کی صورتحال پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ملک کے مختلف حصوں سے صارفین نے یوٹیوب تک رسائی میں دشواری، انٹرنیٹ کی سست رفتاری اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کی شکایات رپورٹ کی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق متاثرہ پلیٹ فارمز میں یوٹیوب نمایاں ہے، جبکہ پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک سے منسلک صارفین کو بھی انٹرنیٹ کنکشن کے حوالے سے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے ڈیٹا میں اچانک شکایات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ ٹریفک یا کنیکٹیویٹی میں ممکنہ خلل کی نشاندہی کرتا ہے۔
تاہم اس تکنیکی مسئلے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور متعلقہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے بھی تاحال خرابی کے حوالے سے کوئی باضابطہ وضاحت یا بیان جاری نہیں کیا گیا۔