بھارت کی جنوبی ریاستوں میں سمندری طوفان,10افراد ہلاک

08:42 AM, 13 Dec, 2016

"وردہ" نامی طوفان نے بھارتی ریاست تامل ناڈو کا رُخ کر لیا ہے،شدید بارشوں نے چنئی شہر کو اپنی لپٹ میں لے لیا ۔

بارشوں سے 10افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں متاثر ہوئے ہیں ۔ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ۔
تامل ناڈو اور آندھر پردیش میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے بعد 36 گھنٹے تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا

مزیدخبریں