کراچی اسٹیل مل ملازمین پانچ ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پرسراپا احتجاج

01:34 PM, 13 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

کراچی اسٹیل مل ملازمین کا پانچ ماہ کی تنخواہ نہ ملنےپر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آدھی تنخواہ نہیں چاہیئے۔ ملازمین کے تمام واجبات اداکئے جائیں۔کراچی اسٹیل مل کے ملازمین سراپا احتجاج بن گئے۔اسٹیل مل کے باہر تمام ملازمین نے حکومت کے رویے کے خلاف دھرنا دے دیا۔ جبکہ دوسری  جانب حکومت نے ملازمین کو آدھی تنخواہ دینے کے اعلان کے بعد ملازمین میں انتشار پھیل گیا۔

اسٹیل مل ملازمین نے کہا کہ پانچ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے، گھروں میں فاقے ہو رہیے ہیں۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملازمین کے تمام واجبات ادا کئے جائیں جبکہ تمام واجبات  ادا نہیں کئے جائیں گے، اسٹیل مل کے سامنے دھرنا جاری رہیے گا۔

مزیدخبریں