فیروزخان مداحوں پر برس پڑے

09:44 PM, 13 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے حال ہی میں اپنی اور عائشہ خان کی  تصویر انسٹا گرام پر شئیر کی تھی،جس میں دونوں ایک دوسرے کے  کافی نزدیک نظر آرہے ہیں۔یہ تصویر  ان کے نئے ڈرامے کے سیٹ پر لی گئی تھی ،تصویر میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔تصویر شئیر کرنے سے قبل  دونوں اداکاروں کو اندازہ نہیں تھا کہ یہ اتنی وائرل ہوجائے گی اور لوگوں کی  جانب سے عجیب وغریب قسم کے  کمنٹس  آنا شروع ہوجائیں گے۔

ان کمنٹس کے جواب میں فیروز خان  نے ایک  ویڈیو پیغام  جاری کیا ہے جس میں انہوں نے  لوگوں کی جانب سے کیے جانے والے کمنٹس پر سخت تنبیہ کی ہے اور انہیں احمق قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں