آرمی چیف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات،بلوچستان میں قیام امن کیلئے تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے گوادر میں ملاقات کی اور بلوچستان میں امن و امان او رسی پیک کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

11:01 PM, 13 Dec, 2016

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے گوادر میں ملاقات کی اور بلوچستان میں امن و امان او رسی پیک کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔  نیو نیوز کے مطابق ملاقات کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے بلوچستان میں قیام امن کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے پاک فوج حکومت سے بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔

مزیدخبریں