عمران اور سراج الحق کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

عمران اور سراج الحق کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں فاٹا انضمام اور ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

سراج الحق اور عمران خان کے درمیان ملاقات بینظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ راولپنڈی پر ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے اور کے پی کے حکومت کے حوالے سے بھی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے  عمران خان سندھ کے چار روزہ دورے پر کراچی روانگی کیلئے ائر پورٹ پہنچے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں