نواز شریف کی مہربانی کہ انہوں نے پارلیمنٹ کو اس حال تک پہنچایا : خورشید شاہ

نواز شریف کی مہربانی کہ انہوں نے پارلیمنٹ کو اس حال تک پہنچایا : خورشید شاہ


اسلام آباد:قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں کورم کے مکمل نہ ہونے کے ذمہ دار نواز شریف ہیں‘ نواز شریف کے ہوتے ہوئے بھی پارلیمنٹ کی یہی صورتحال تھی‘ نواز شریف کی مہربانی ہے انہوں نے پارلیمنٹ کو اس مقام پر پہنچایا‘ ہم چاہتے ہیں کہ فاٹا کے عوام کو تمام حقوق دیئے جائیں‘ فاٹا کے عوام پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں‘ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے اور انتخابات بروقت ہوں۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں تمام معاملات پر بات ہوگی ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے اور انتخابات بروقت ہوں۔


انہوں نے کہا کہ جب تک فاٹا کا مسئلہ حل نہیں ہوتا یہ صورتحال جاری رہے گی۔ ہم چاہتے ہیں کہ فاتا کے عوام کو تمام حقوق دیئے جائیں فاٹا کے عوام پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ فاٹا کے امن کی ضمانت اس فیصلے سے منسلک ہے اپوزیشن حکومت سے مکمل تعاون کرے گی۔ قومی اسمبلی میں کورم کے مکمل نہ ہونے کے ذمہ دار نواز شریف ہیں۔ نواز شریف کی مہربانی ہے انہوں نے پارلیمنٹ کو اس مقام پر پہنچایا۔ نواز شریف کے ہوتے ہوئے بھی پارلیمنٹ کی یہی صورتحال تھی۔