پاکستان میں فلم ”ٹائیگر زندہ ہے‘ ‘ کی ریلیز پر پابندی

پاکستان میں فلم ”ٹائیگر زندہ ہے‘ ‘ کی ریلیز پر پابندی

لاہور: پاکستان نے بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے‘ ‘ کی ریلیز پر پابندی عائد کر دی ، فلم رواں ماہ 22 تاریخ کو پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق وزرات اطلاعات نے سنسر بورڈ کی سفارش کے بعد فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے لیے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا۔فلم میں پاکستان سے متعلق سینز موجود ہیں، جس کی وجہ سے اسے سنسر بورڈ نے کلیئر نہیں کیا۔
خیال رہے کہ فلم ٹائیگر زندہ ہے‘ سلمان خان کی 2012 میں ریلیز ہوئی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے۔فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کو بھی پاکستان میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس فلم میں سلمان خان نے ہندوستانی جبکہ کترینہ کیف نے پاکستانی جاسوس کا کردار ادا کیا۔