اکشے کمار کیساتھ کام کرنے پر سیف علی خان نے اپنی بیٹی سے کیا کہا ؟

akhsy kumar, sara ali khan, Bollywood, Saif Ali Khan

ممبئی :سیف علی خان کی بیٹی بھی سارہ خان بھی اکشے کمار کی دیوانی ہو گئیں ،اکشے کمار کیساتھ کام کرنے کی یادیں بتاتے ہوئے کہا کہ سپر سٹار اکشے کمار واقعی ایک نفیس انسان ہیں ،ان کے ساتھ کام کرنا مشکل نہیں ۔

سارہ علی خان نے ایک انٹر ویو میں بتا یا کہ شروع میں وہ بہت خوفزدہ تھیں کہ کیسے وہ سپر سٹار اکشے کمار کیساتھ فلم میں کام کرینگی لیکن جب میں نے اپنے والد سیف علی خان سے اس کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا کہ ان کا اکشے کمار کیساتھ کام کرنے کا تجربہ انتہائی زبردست رہا اورتم بھی ایسا ہی محسوس کرو گی ۔

سارہ علی خان نے اکشے کیساتھ کام کرنے کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جیسا میرے والد سیف علی خان نے کہا تھا اکشے کمار بالکل ویسے ہی انسان ہیں ،وہ سپر سٹار ہونے کیساتھ ساتھ ایک نفیس انسان بھی ہیں ،ان میں بہترین توانائی اور محنتی انسان ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ میں بھارت کے سب سے بڑے سپر اسٹار کے ساتھ کام کر رہی ہوں،سارہ علی خان نے کہا کہ اکشے کمار ایک پرسکون انسان ہیں ان کے ساتھ کام کرنا بھی آسان ہے۔ 

واضح رہے کہ سارہ علی خان اس وقت اکشے کمار اور دھنوش کے ساتھ اپنی فلم اترنگی رے کی پروموشن میں مصروف ہیں۔