نواز شریف کا عوام کیساتھ وعدہ پورا کرتے ہوئے سکھر، حیدر آباد موٹروے کا سنگ بنیاد رکھ دیا: وزیراعظم

نواز شریف کا عوام کیساتھ وعدہ پورا کرتے ہوئے سکھر، حیدر آباد موٹروے کا سنگ بنیاد رکھ دیا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے اپنے پاکستانیوں کے ساتھ عہد کی پاسداری کرتے ہوئے 306 کلومیٹر طویل سکھر، حیدر آباد موٹروے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ بلاشبہ پاکستان میں موٹرویز کی تعمیر کا سہرا صرف اور صرف قائد میاں محمد نواز شریف کو ہی جاتا ہے۔ 

b4fa81f785cd85be44964a391440a47d


سکھر حیدر آباد موٹروے 30 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہو کر پشاور تا کراچی، پاکستان کے تمام بڑے شہروں کو منسلک کر دے گی اور اس سے تقریباً 25 ہزار روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ 
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ماضی میں موٹرویز اور دیگر میگا پراجیکٹس کی تعمیر کے ناقد آج ان منصوبوں کے معترف ہیں۔

80011581837b635b0348510ab657bfe9

مصنف کے بارے میں